دبئی: بالی وڈ کے مشہور ومعروف سپر اسٹار سنجے دت المعروف منا بھائی کو ممبئی سے دبئی منتقل ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے اس حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔
بالی ووڈ اسٹار سنجے دت اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ دبئی میں مقیم ہوچکے ہیں۔ سنجو بابا کے والدین سنیل اور نرگس دت معروف اداکاروں میں سے ایک تھے اور ان کے والد بھارت میں سیاسی طور پر بھی بہت زیادہ متحرف تھے۔
انہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کام کے باعث ممبئی اور دبئی کے درمیان چکر لگاتا رہتا ہوں، میرا خاندان دبئی آکر خوش ہے اور اگر وہ خوش ہیں تو میں بھی خوش ہوں ‘۔میری بیوی نے یہ فیصلہ کافی عرصے پہلے کرلیا تھا اور وہ بہت عرصے سے یہاں مقیم ہے۔
سنجے د ت کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وبا سے قبل ہی منتقل ہوگیا تھا اور وہ یو اے ای کو ہی اپنا گھر سمجھنے لگے ہیں۔
اس سے قبل مئی 2022 میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران سنجو بابا نے کہا تھا کہ اگرچہ دبئی منتقل ہونا سوچا سمجھا قدم نہیں تھا مگر اپنے بچوں کو خوش دیکھنا ہی ان کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں:صبا قمر نے جلد شادی کرنے کا اشارہ دیدیا