پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک نے حال ہی میں بھارت میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے، جس کی وجہ ان کی ایک وائرل ویڈیو بنی۔
گوگل ٹرینڈز کے مطابق بھارت کی ریاستوں اترپردیش، بہار، چندی گڑھ، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر میں مناہل ملک کی ویڈیوز کی تلاش میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ رجحان اس وقت مزید بڑھ گیا جب ان کی انسٹاگرام پر مقبول گانے “ماموشی” پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں مناہل نے آسمانی رنگ کی جینز، سیاہ شرٹ اور کالے چشمے پہنے ہوئے تھے، جو بھارتی ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ اب تک اس ویڈیو کو 4.2 ملین سے زیادہ لائکس اور تبصرے مل چکے ہیں۔
بھارتی صارفین بڑی تعداد میں “پاکستانی ایچ ڈی ویڈیو” اور “پاکستانی وائرل ایم ایم ایس” جیسے الفاظ بھی تلاش کر رہے ہیں۔
تنازع کی وجہ
مناہل ملک کی اچانک شہرت کی ایک بڑی وجہ ان کی اور ان کے سابق بوائے فرینڈ کی ایک مبینہ نجی ویڈیو کا لیک ہونا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
ویڈیوز لیک کرنے کا مقصد پورا؟ مناہل ملک بھارت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو ایک پبلسٹی اسٹنٹ کے طور پر لیک کی گئی جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے جعلی طور پر بنائی گئی ہے تاکہ ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ پاکستانی اداکارہ مشی خان نے مناہل ملک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیک ویڈیو شہرت حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔
مناہل کا ردعمل
تنازع کے بعد مناہل ملک نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام پوسٹ کیا اور اعلان کیا کہ وہ کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہیں گی۔
وائرل شخصیات
گوگل ٹرینڈز کے مطابق مناہل ملک کے بعد دوسری سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت امشاء رحمان ہیں۔ ان کی ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کیا ہے۔ ویڈیوجس میں مبینہ طور پر انہیں ایک دوست کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دکھایا گیا ہے، تیزی سے آن لائن پھیلی اور شدید تنقید کا باعث بنی۔ ویڈیو کو فحش قرار دیتے ہوئے بہت سے لوگوں نے امشا ء کو ٹرول کیا اور ان پر غیر مناسب رویے کا الزام لگایا۔