مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے مبینہ طور پر خودکشی کیوں کی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممتاز عالم دین اور ہر دلعزیز مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل کے جوانسال بیٹے کی اچانک پراسرار حالات میں انتقال سے پورا ملک سوگوار ہوگیا ہے۔

عاصم جمیل بن مولانا طارق جمیل کی موت پراسرار طور پر گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے، تاہم یہ بات اب تک سامنے نہیں آسکی ہے کہ انہیں کس نے گولی ماری؟

اس حوالے سے ڈی ایس ایس پی میاں چنوں کا کہنا ہے کہ مولانا کے بیٹے عاصم جمیل نے اپنے سینے پر خود گولی ماری، ان کے مطابق عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

مولانا طارق جمیل کا بیٹا پر اسرار گولی سے جاں بحق

تاہم خود کشی کی وجہ کیا تھی، اس حوالے سے ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم نے بتایا کہ عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان عاصم جمیل کو کچھ ذہنی اور نفسیاتی مسائل درپیش تھے۔

دوسری طرف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔ پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او خانیوال اور سینئرپولیس افسران موقع پرموجود ہیں اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

Related Posts