صدارتی الیکشن: آئی پی پی نے آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کیوں کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صدارتی انتخابات سے قبل اہم پیشرفت،استحکام پاکستان پارٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان پیپلز پارٹی ومسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

قوم کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اتحاد پر زور دیتے ہوئےآئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے ملک کو استحکام اور ترقی کی طرف اجتماعی طور پر لے جانے کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔

عبدالعلیم خان نے سیاسی رہنمائوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ہم پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا مقصد قوم کو اس کی موجودہ مشکلات سے نکالنا ہے۔

علیم خان نے اپوزیشن لیڈروں پر زور دیا کہ وہ سب سے بڑھ کر ملکی مفادات کو ترجیح دیں۔دھاندلی کے الزامات کو ایک طرف رکھتے ہوئے، ہماری توجہ ایک روشن مستقبل کی طرف راستہ بنانے پر مرکوز ہونی چاہیے۔

انہوں نے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کوئی فرد یا جماعت تنہا ہماری قوم کو درپیش بے شمار چیلنجوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔آئی پی پی کی آصف زرداری کی توثیق کا مقصد ملک کے اندر مفاہمت کی پالیسی کو فروغ دینا ہے۔

دریں اثنا، پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے اپنے اتحادیوں کے شانہ بشانہ پاکستان کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، ملک کو خوشحالی اور استحکام کی طرف لے جانے کے عزم پر زور دیا۔

یاد رہے کہ 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے ساتھ، پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی نمائندگی کرنے والے آصف زرداری کا مقابلہ صدارت کی دوڑ میں محمود خان اچکزئی سے ہوگا، جنہیں سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل ہے۔

Related Posts