بلال سعید نے دورانِ کنسرٹ مائیک کیوں مارا، حقیقت بتادی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلال سعید نے دورانِ کنسرٹ مائیک کیوں مارا، حقیقت بتادی؟
بلال سعید نے دورانِ کنسرٹ مائیک کیوں مارا، حقیقت بتادی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلوکار بلال سعید نے دوران کنسرٹ منچلوں پر مائیک سے حملہ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پوسٹ میں گلوکار بلال سعید کا کہنا تھا کہ پرفارم کرتے ہوئے میں نے ہمیشہ مکمل اور زندہ دل محسوس کیا ہے کیونکہ اس دوران میں اپنی بیماری، تناؤ، پریشانیوں کو سائیڈ پر رکھ دیتا ہوں۔ اسٹیج ہمیشہ میرے لیے ایک کُل کائنات کی حیثیت رکھتا ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ میں اپنے مداحوں سے پیار کرتا ہوں اور بعض اوقات یہ محبت یکطرفہ بھی ہوسکتی ہے۔جب میں اپنے چاہنے والوں کے لئے پرفارم کرتا ہوں تو میں سب کچھ پیچھے چھوڑ دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیج کا احترام مجھ سمیت ہر ایک پر لازم ہے۔پرفارمنس کے دوران اسٹیج مجھ سے احترام کا تقاضہ کرتا ہے اور اس چیز پر میں کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔

بلال سعید کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کنسرٹ کے شرکاء میں سے کوئی بدتمیزی کررہا ہو لیکن یقینی طور پر پر میرا یہ ردعمل پہلی بار تھا جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔

یاد رہے کہ بلال سعید کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پرفارمنس دے رہے ہیں کہ اچانک غصے میں آکر مائیک کو حاظرین کی جانب کھینچ کر مار دیتے اور گانا ادھورا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

Related Posts