اداکاربہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر سے معافی کیوں مانگی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکاربہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر سے معافی کیوں مانگی؟
اداکاربہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر سے معافی کیوں مانگی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور ومعروف اداکار بہروز سبزواری نے مشہور مصنف خلیل الرحمٰن قمر سے معافی مانگی ہے۔

گزشتہ دنوں بہروز سبزواری نے جاوید شیخ کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں پر انہوں نے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق کہا تھا کہ اگر وہ مصنف نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے، تاہم اب اداکار نے اس تبصرے پر خلیل الرحمٰن قمر سے معافی مانگی ہے۔

حال ہی میں بہروز سبز واری کا ایک ویڈیو پیغام جاری ہوا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ بات مذاقاََ کی تھی، جس کی سنجیدگی کا اندازہ انھیں بعد میں ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

بہروز سبزواری نے کہا کہ میرے تبصرے سے اگر خلیل الرحمٰن کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ذاتی طور پر اُن سے معافی مانگتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

دعا زہرا نے عوام کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شوہر کی عزت کرنے کا مطالبہ

اداکار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ خلیل الرحمٰن قمر جیسا مصنف ہمارے پاس ہے ہی نہیں، وہ میرے اچھے دوست ہیں، میرے دل میں اُن کی بہت قدر ہے، اللہ جانتا ہے کہ میں نے وہ مذاق میں کہا تھا۔

بہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ میری اس بات سے اُن کی شخصیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر اُن کے چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اُن سے بھی معافی مانگتا ہوں ۔

سینئر اداکار نے وضاحت پیش کی کہ خلیل الرحمٰن اتنے بے باک ہیں صرف اسی وجہ سے میں نے یہ بات کی تھی، مجھے امید ہے کہ خلیل بھائی میری بات کو در گزر کریں گے۔

Related Posts