شترو گھن سنہا ظہیر کو بطور داماد قبول کرنے پر کیوں اور کیسے آمادہ ہوئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی شادی بڑے تنازعات کے ساتھ انجام پائی ہے، عالم یہ ہے کہ شادی کو کئی دن گزرنے کے باوجود بھارتی انتہا پسند اس بین المذاہب شادی کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔

شاید انہی تنازعات اور انتہا پسندوں کی منفی سوچ کا ڈر تھا کہ عین شادی سے تین دن پہلے تک سوناکشی سنہا کے والد، بالی ووڈ کے شاٹ گن کہلائے جانے والے شتروگھن سنہا بھی ظہیر اقبال یعنی ایک مسلم نوجوان کو اپنے داماد کے طور پر قبول کرنے پر آمادہ نہیں تھے۔

سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں جس تیزی سے اچانک سامنے آئیں، عین شادی سے ایک آدھ دن پہلے بالآخر یہ بات بھی سامنے آگئی کہ شترو جی مان گئے ہیں اور پھر ان کی جانب سے بیٹی کی خوشی کو بھرپور انداز میں سیلیبریٹ کرنے کا اعلان بھی ہوگیا۔

شتروگھن سنہا کی جانب سے بیٹی کی شادی کو رضامندی دیے جانے کی خبر پر سب حیران رہ گئے، تاہم اس سوال کا اب تک کوئی جواب سامنے نہیں آسکا تھا کہ آخر ایسا کیا چمتکار ہوا کہ اچانک شترو جی مان گئے؟

اب انڈیا کے ایک یوٹیوبر اور ولاگر نے اس سوال کا جواب ڈھونڈ نکالا ہے اور بتایا ہے کہ آخر ایسا کیا ہوا کہ شترو جی ظہیر کو داماد ماننے پر مجبور ہوئے؟

یہ باتیں تو سامنے آہی چکی ہیں کہ سوناکشی کے پیارے شوہر ظہیر اقبال کی فیملی کے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے ساتھ تعلقات ہیں۔

اب ولاگر کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ دراصل ہوا یہ کہ شترو جی کسی صورت ماننے کو تیار نہیں تھے اور دوسری طرف سوناکشی بھی بضد تھیں کہ مجھے شادی کرنی ہے تو بس ظہیر سے، اسی کشمکش کے دوران سلمان خان نے کسی ہیرو کی طرح کہانی میں انٹری ماری اور چمتکار ہوگیا۔

ہوا یہ کہ ولاگر کے مطابق سلمان خان نے شتروگھن سنہا سے رابطہ کرکے انہیں ظہیر اقبال اور سوناکشی کو شادی کرنے دینے پر آمادہ کیا اور اس طرح دونوں لو برڈز کی دلی مراد برآئی۔

Related Posts