کراچی میں آٹے کی قیمت 70 روپے کلو تک پہنچنے کی وجوہات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Flour Mills Strike

کراچی: گندم دستیاب،فلور ملز پرآٹے کی قیمت بھی مستحکم،مگر ہول سیلرز نے آٹے کی قیمتیں بڑھا دیں۔ فلو ملز سے 57 روپے کلو ملنے والا آٹا دکانوں پر 65سے70روپے کلو فروخت ہونے لگا۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے اور 10 کلو کا تھیلا 700 روپے تک فروخت ہونے لگا۔کراچی کے شہریوں کی چیخیں نک گئیں۔ عام شہریوں کا خیال ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے اثرات سے آٹا مہنگا کر دیا گیا ہے۔

شہر میں آٹے سمیت اشیاء خرد و نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنا حکومت سندھ کے ماتحت ضلعی انتظامیہ، کمشنر کراچی کی زمہ داری ہے تاہم کمشنر کراچی اب کوئی بھی آجائے گزشتہ 7 سال سے سندھ حکومت کی رٹ ضلعی انتظامیہ ختم کر چکی ہے۔ کوئی بھی اشیاء من مانی قیمتوں پر فروخت کرنا کوئی جرم نہیں رہا۔

دودھ کی قیمت 94 روپے 3 سال سے مقرر ہے جو سابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی مقرر کر گئے تھے تاہم وہ ڈیری فارمرز کے سامنے 3 سال بے بس رہے اور دودھ ایک سال پہلے 110 روپے اور ایک سال سے 120 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی من مانے نرخ مقرر کرتی ہے تاہم اس کے باوجود مارکیٹ و بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں حیرت انگیز طور پر 50 سے 150 فیصد زائد وصول کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

کیونکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران صرف تنخواہ اور مبینہ نذرانے وصول کر کے عوام کی بے بسی کا تماشہ دیکھتے ہیں۔اب اس بار آٹے پر وبال آگیا ہے اور آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا اب1400 روپے میں دکانوں پر فروخت ہو رہا ہے۔

گاہکوں کے جھگڑا کرنے پر دکاندار کہتے ہیں کہ یہ ہم نے نہیں بڑھائے بلکہ مل مالکان نے قیمت بڑھا دی ہیں اور فلور ملوں کو گندم دستیاب نہیں ہے،اس لیے وہ بلیک میں خریدنے پر مجبور ہو رہے ہیں،اور اسی لیے زائد قیمت وصول کر رہے ہیں۔

دکاندار وں کا گاہکوں کا کہنا ہے کہ گندم ختم ہو رہی ہے اس لیے ابھی مزید آٹا مہنگا ہو جائے گا،اور ملنا بھی مشکل ہو جائے گا۔ اس حوالے سے ایک فلور مل کے مالک عامرچوہدری نے ایم ایم نیوز ٹی وی کو بتایا کہ نہ تو گندم کا کوئی بحران ہے نہ فلور ملز نے قیمت بڑھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمت مستحکم ہے،کوئی بحران نہیں ہے، عامر چوہدری نے بتایا کہ ایکس مل ریٹ 57 سے 58 روپے ہے اور اسی پر گزشتہ کئی روز سے آٹا دستیاب ہے، انہوں نے کہا کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 580 روپے میں فلور ملز سے فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس حساب سے مارکیٹ میں دکانوں پر 10 کلو آٹا بہت زیادہ قیمت بھی ہو تو 600 روپے میں فروخت ہونا چاہیے۔ 660 یا 700 روپے میں عوام کے ساتھ زیادتی ہے اسے کنٹرول کیا جانا چاہیے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نہ تو کنزیومر ز ایسوسی ایشنز نے کبھی نوٹس لیا ہے نہ ہی سماجی اور سیاسی تنظیموں کو اس حوالے سے عوام کی فکر ہے۔

Related Posts