گارڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والا ٹک ٹاکر کون تھا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈیلی پاک

کراچی میں گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں گارڈ کے ہاتھوں فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان سوشل انفلوئنسر کے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا تھا۔

ٹک ٹاکر سعد کو گارڈ کی فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  دم توڑ گیا۔ نوجوان کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گارڈ نے اپنی پستول سے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ نے اپنے بیان میں بتایا کہ سعد ویڈیو بناتے ہوئے اس کی جانب اشارے کر رہا تھا جس کے بعد اس نے غصے میں آکر فائرنگ کردی۔

ٹک ٹاکر کون تھا؟

موقر آج کے مطابق مقتول یوٹیوبر نوجوان شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا۔ نوجوان کے حوالے سے ایک اہم انکشاف اور بھی سامنے آیا ہے۔

مذکورہ نوجوان نے کئی سال قبل معروف میزبان وقار ذکا کے مشہور پروگرام ”لیوینگ آن دی ایج“ میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کی تھی جس میں انہیں بھرپور گالیاں دیتے ہوئے اپنی بھڑاس نکالنے کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔

سعد کے ہمراہ دیگر نوجوان بھی موجود تھے مگر انہوں نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ گالیاں دینا مناسب نہیں ہے۔ ان کا یہ جملہ کافی وائرل بھی ہوا تھا۔ بعدازاں سعد نے اپنا یوٹیوب چینل بنایا جس کا نام انہوں نے ’مناسب نہیں ہے‘ رکھا۔

Related Posts