باربی کس سے متاثر ہوکر بنائی گئی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم باربی دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہورہی ہے اور ناظرین و سامعین کی بڑی تعداد اسے بہت زیادہ پسند کررہی ہے۔

فلم میں باربی کو صرف اسٹائلش کردار کے طور پر نہیں پیش کیا گیا بلکہ اس کی منظر کشی ایسے کی گئی کہ اس نے ناظرین کو مسحور کردیا۔

’مارگٹ روبی‘ فلم میں ’باربی‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ کین کا کردار رائن گوسلنگ ادا کررہے ہیں دیگر اداکاروں میں امیرکا فریرا اور دعا لیپا شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کار گریٹا گروگ ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ باربی کس سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے؟

پہلی باربی ڈول

پہلی باربی ڈول کو 9 مارچ 1959 کو امریکن ٹوائے فیئر میں ریلیز کیا گیا تھا۔ جس میں باربی نے سیاہ اور سفید رنگ کا سوئمنگ سوٹ پہنا تھا اور باربی فلم میں بھی رابی کو اسی ڈول کی طرز کا لباس پہنایا گیا ہے۔

باربی کا موجد

باربی کی ایجاد میٹل کی شریک بانی روتھ ہینڈلر نے کی تھی۔ مشہور کھلونا کمپنی نے 1945 میں ایک اسٹارٹ اپ کے طور پر آغاز کیا، جسے روتھ ہینڈلر نے اپنے شوہر ایلیٹ اور ہیرالڈ “میٹ” میٹسن کے ساتھ قائم کیا، جس کا نام میٹل ایلیٹ اور میٹ کے ناموں کا مجموعہ تھا۔ تاہم، 1959 میں کمنی نے باربی گڑیا کو لانچ کیا۔

باربی کس سے متاثر ہوکر بنائی گئی؟

باربی کے لیے یہ خیال اس وقت آیا جب ہینڈلر اپنی 15 سالہ بیٹی باربرا کے ساتھ یورپ میں چھٹیوں پر تھی۔ وہاں رہتے ہوئے، اس نے بِلڈ لِلی نامی ایک گڑیا دیکھی جو کہ بڑوں کیلئے تھی، اس گڑیا نے اس کی توجہ حاصل کرلی۔

ہینڈلر نے وہ گڑیا خریدی اور امریکہ جاکر بچوں کے لیے اسی طرح کی گڑیا کے ڈیزائن پر کام کرنا شروع کیا۔

کیا باربی ایک حقیقی شخص پر مبنی ہے؟

باربی کسی حقیقی شخص پر مبنی نہیں ہے، اس کا نام ہینڈلر کی بیٹی باربرا کے نام پر رکھا گیا ہے اور گڑیا کا پورا نام باربرا ملیسنٹ رابرٹس ہے۔

باربی بنانے کے پیچھے تصور

باربی ویب سائٹ کے مطابق، ہینڈلر اپنی بیٹی کے لیے کھلونے دریافت کرنے کے بعد ایک ایسی گڑیا بنانا چاہتا تھی جسے وہ فخر سے اپنی دوستوں کو دکھا سکے کہ یہ اس کی ماں کا دیا گیا تحفہ ہے۔

Related Posts