اعلیٰ عدالتوں کے ججز کو مشکوک خطوط ایک ہی جگہ سے کس نے بھیجے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک دھمکی آمیز خطوط کی ابتدائی تحقیق کے مطابق تمام خطوط ایک ہی جگہ سے بھیجے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو بھیجے جانے والے مشکوک دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر اسلام آباد پولیس، سی ٹی ڈی سمیت تمام اداروں کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کو بھجوائے گئے خطوط کی تفتیش کر رہی ہے اور اب تک کی تحقیقات میں یہ پتہ چلا ہے کہ سپریم اور ہائیکورٹ کے ججز کو خطوط ایک ہی جگہ سے بھیجے گئے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف کیا ہے کہ تمام مشکوک خطوط سب ڈویژنل پوسٹ آفس سٹیلائٹ راولپنڈی سے ارسال کیے گئے۔ خطوط پر مہر بھی سب ڈویژنل پوسٹ آفس سٹیلائٹ ٹاؤن کی لگائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ خطوط کے پوسٹ باکس کا تعین کرنے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ سب ڈویژنل پوسٹ آفس سٹیلائٹ ٹاؤن کے عملے سے بھی پوچھ گچھ اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related Posts