ساہیوال، ہسپتال میں آتشزدگی کے دوران 26 بچوں کی جانیں بچانے والا ہیرو کون؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہسپتال میں آتشزدگی
(فوٹو: آن لائن)

ساہیوال: ہسپتال میں آتشزدگی کے دوران 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔سوشل میڈیا صارفین اس دوران 26 بچوں کو اپنی جان پر کھیل کر بچانے والے وارڈ بوائے کو خراجِ تحسین پیش کررہے ہیں۔

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کے دوران ہسپتال کے وارڈ بوائے ارشد نے اپنی جان پر کھیل کر 26 بچوں کی جان بچائی۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے باعث 60 سے 70 بچے اور اہلِ خانہ چلڈرن وارڈ میں پھنس کر رہ گئے تھے۔

چلڈرن وارڈ کے اسٹاف اور سکیورٹی گارڈ نے اپنی جانوں پر کھیل کر کئی بچوں کی جان بچائی اور انہیں وارڈ سے نکال کر شعبہ ایمرجنسی میں منتقل کردیا۔ وارڈ بوائے کی جانب سے جرأت اور بے مثال بہادری پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ ہی بہت سے ایسے ستارے عوام کی نظروں میں آئے جنہوں نے ٹک ٹاک یا انسٹاگرام پر اپنی ماڈلنگ اور اداکاری سمیت دیگر مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وارڈ بوائے ارشد کا کارنامہ بھی ایسی ہی ایک مثال ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سماجی کارکن صنم جمالی نے ارشد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 26 بچوں کو شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے جان پر کھیل کر بچانے والا مردِ مجاہد ارشد صرف ایک وارڈ بوائے ہے اور یہ ہمارا ہیرو ہے۔

Related Posts