انڈین سوشل میڈیا کی ڈراما کوئین عرفی جاوید کو کس نے گنجا کر دیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

متنازع انڈین اداکارہ اور انفلوئنسر عرفی جاوید آئے دن ٹاپ ٹرینڈز اور خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں اور اس کی وجہ اکثر ان کے لباس کے منفرد ڈیزائنز ہوتے ہیں۔

عرفی جاوید ایک مرتبہ پھر انڈین سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں اور اس بار وجہ ان کا ’ہیئر اسٹائل‘ ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے سر پر بال نہیں ہیں۔ تصویر پر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ عرفی نے فلٹر کا استعمال کیا ہے۔

یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

سبھجیت نامی صارف نے لکھا ’بدترین ایڈیٹنگ، تصویر میں چند لمبے بال واضح دکھائی دے رہے ہیں۔‘

راہول نے لکھا ’یہ کیا ہے؟ بس یہی دیکھنا باقی تھا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا ’عرفی نے ایڈیٹر کو پیسے نہیں دیے۔‘

سونالی لکھتی ہیں ’ایڈیٹر کے 50 روپے کاٹو۔‘

عرفی جاوید کو اکثر سوشل میڈیا پر متنازع تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا سٹار کئی انڈین ڈراموں میں کام کر چکی ہیں اور انہیں 2021 میں بگ باس او ٹی ٹی سیزن ون سے شہرت حاصل ہوئی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام پر مشہور ہوئیں۔

Related Posts