ٹک ٹوکر بیبو بلوچ کون ہے اور اسے کیوں گرفتار کیا گیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

ڈیفنس فیز 5 کے علاقے 26 اسٹریٹ کے قریب پولیس نے سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابق ماڈل بیبو بلوچ (بابرہ) کو کرسٹل میتھ (آئس) اور کوکین کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، ملزمہ کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق، بیبو بلوچ نے ابتدائی تفتیش میں نہ صرف خود منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا بلکہ یہ بھی بتایا کہ وہ ڈیفنس اور دیگر پوش علاقوں میں منشیات کی فراہمی میں ملوث رہی ہیں۔ ان کے مطابق، وہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات فراہم کرتی تھیں۔

بیبو بلوچ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ ماضی میں دو بار چوری کے مقدمات میں گرفتار ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نجی محفلوں اور اعلیٰ طبقے کے اجتماعات میں منشیات فراہم کرتی رہی ہیں۔

بیبو بلوچ کون ہیں؟

بابرہ، جو بیبو بلوچ کے نام سے مشہور ہیں، گلشنِ اقبال کی رہائشی ہیں اور 2007 میں ماڈلنگ کے شعبے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا بعد ازاں انہوں نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم تک محدود رہنے والی بابرہ نے 2017 میں مسلم کمرشل ایریا میں اپارٹمنٹ لے کر سوشل میڈیا پر مواد تخلیق کرنا شروع کیا۔

ان کی ذاتی زندگی میں عدم استحکام رہا ہے، والدین کی طلاق اور والدہ کی 2017 میں دوسری شادی کے بعد وہ اپنے سوتیلے والد کے ساتھ مشکل حالات میں رہیں، جس کے بعد انہوں نے خود مختار زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس کے مطابق، بیبو بلوچ نے پوش علاقوں میں نجی محفلوں میں شرکت کے دوران منشیات کا استعمال شروع کیا اور بعد ازاں ان محفلوں میں منشیات کی فراہمی میں ملوث ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات کی فروخت کرتی تھیں۔

پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے بیبو بلوچ کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Related Posts