اومی کرون پاکستان لانے والی خاتون کون ہیں اور وہ اومی کرون کا شکار کیسے ہوئیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Who is the woman who brought Omicrom to Pakistan?

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کی پاکستان میں پہلی مریضہ کون ہیں، کیسے اومی کرون کا شکار ہوئیں اور ویکسین لگوانے کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

کراچی کے نجی اسپتال میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

مزید پڑھیں:اومی کرون کراچی پہنچ گیا، ایک کیس کی تصدیق، عوام میں خوف وہراس

اطلاعات کے مطابق متاثرہ 65سالہ خاتون کو نجی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ فی الحال گھر میں الگ تھلگ ہیں تاہم ان کی ٹریول ہسٹری نہیں مل سکی۔

واضح رہے کہ متاثرہ خاتون کے علاوہ ان کے دو بھائیوں میں بھی اومی کرون کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب شہری انتظامیہ کی جانب سے ضلع شرقی میں لاک ڈاؤن کی تجاویز سامنے آئی ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج شام چار بجے ایک اہم پریس کانفرنس بھی کرینگے۔

Related Posts