پاکستان کی اصل ’آئرن لیڈی‘ کون ہے؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان کی اصل ’آئرن لیڈی‘ کون ہے؟
پاکستان کی اصل ’آئرن لیڈی‘ کون ہے؟

پاکستان کی آئری لیڈی کے بارے میں اگر آپ گوگل کریں تو آپ کے سامنے منیبہ مزاری کا نام سامنے آئے گا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ملک کیلئے ایک نئی آئرن لیڈی کا انتخاب کیا ہے اور وہ کوئی اور نہیں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد ہیں۔

آج صبح سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے، مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ ٹرینڈ کیوں کررہا ہے؟

ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد نے 2010 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی۔ 2018 میں، انہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انہیں پنجاب کی صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر مقرر کیا گیا۔

موجودہ حالات

حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران پارٹی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان کشیدگی پھیل گئی، پولیس نے مارچ میں شریک ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کو روکا، اُس پر حملہ کیا اور اُن کو حراست میں لینے کی کوشش کی۔

پنجاب پولیس نے گاڑی کے علاوہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی اور اُن کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے۔

اصل میں کیا ہوا؟

ڈاکٹر یاسمین راشد بتی چوک کی طرف جارہی تھیں کہ پارٹی کارکنوں کو شہر سے باہر جانے سے روکنے کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں سے اُن کا جھگڑا ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی رہنما کو بتایا کہ وہ آگے نہیں جاسکتی لیکن انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور گاڑی کو آگے بڑھاتی رہیں، جس پر پولیس نے اُن کی گاڑی پر لاٹھی چارج کیا اور اُس کی ونڈ اسکرین کو توڑ دیا، لیکن وہ پھر بھی اپنا راستہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد اور عوام کی ہمدردی

ڈاکٹر یاسمین راشد پر پولیس کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر عوام کی جانب سے سخت تنقید کی گئی، عوام کی بڑی تعداد نے اس واقعے کی مذمت کی اور یہ کہا کہ پولیس مارچ کو روکنے کیلئے غیر ضروری طاقت کا ناجائز استعمال کررہی ہے۔

پاکستان کی نئی آئرن لیڈی

واقعے کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو نئی آئرن لیڈی کا خطاب دیدیا گیا ہے، صارفین کی بڑی تعداد اُن کی بہادری کو سراہ رہی ہے اور صبح سے ہیش ٹیگ آئرن لیڈی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

Related Posts