اسٹیبلشمنٹ کا اصل لاڈلا کون؟ جہانگیر ترین نے بتا دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ن لیگ اور آئی پی پی نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا صرف پاکستان ہے۔

کامونکی جلسے میں خطاب سے قبل ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے مختصر گفتگو کی اور سوال پوچھا کہ آپ اسٹیبشلمنٹ کے زیادہ لاڈلے ہیں یا ن لیگ؟ اس سوال کے جواب میں آئی پی پی کے بانی سیاستدان نے جواب دیا کہ اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا صرف پاکستان ہے۔

جگر میں قابض فوج کی گولی، اسرائیلی جیل میں جوان ہونے والی نورھان عواد کون ہیں؟

جہانگیر ترین نے رپورٹر کو یہ بھی کہا کہ پہلے آپ جلسے میں عوام سے مخاطب ہونے دیں، باقی باتیں آپ کے سامنے خود ہی آجائیں گی۔

بعد ازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ سب مل کر ملک کو سنبھالیں گے تو ہی پاکستان کی قسمت بدلے گی، ہم حکومت میں آکر ایسے سرکاری اسپتال بنائیں گے کہ لوگ باہر سے معیار دیکھنے آئیں گے اور پاکستان کو دنیا بھر میں مثالی زرعی ملک بنائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان وفد کی استحکام پاکستان پارٹی کی لیڈرشپ سے ملاقات

استحکام پاکستان پارٹی کے بانی کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا مگر اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، تمام بچوں کو یکساں معیار تعلیم ملنا چاہیے، ہم اب بہترین پاکستان بنائیں گے۔

Related Posts