اسلام آباد: کچہری چوک سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید و دیگر اہم رہنماء شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اُن کا قافلہ ظفر علی خان کے قریب پہنچا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے بعد کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی محفوظ ہیں۔
فائرنگ کے وقت علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
تحریک انصاف کے ایک کارکن نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو فوری طور پر دبوچ لیا، جس کے باعث حملہ آور اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوا۔
اللہ والا چوک پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے لیا۔فائرنگ کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو گاڑی کے ذریعے سے عمران خان کومحفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: لانگ مارچ، کنٹینر کے قریب فائرنگ، عمران خان سمیت متعدد رہنما زخمی
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ اسے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی کہ حملہ آور کون ہے؟۔