آکسفورڈ یونین کا نو منتخب صدر پاکستانی نوجوان کون ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دوران طالبعلمی اس عہدے پر رہی ہیں، فوٹو جیو

سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کا بیٹا موسیٰ رضا ہراج آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر منتخب ہوگیا۔

پاکستانی نوجوان موسیٰ رضا ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سخت مقابلے کے بعد موسی ہراج آخر کار 833 ووٹ حاصل کرکے یہ عہدہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

کامیابی کے بعد موسیٰ ہراج نے اپنی وکٹری اسپیچ میں کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لئے اعزاز ہے، اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

اس سے پہلے کون کونسے پاکستانی صدر بنے؟

یاد رہے موسیٰ ہراج سے قبل سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان بھی اس اہم عہدے کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

یونین کیا کام کرتی ہے؟

واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین ایک مشہور مباحثاتی سوسائٹی ہے جو عالمی سطح کے مباحثے، مہمان لیکچرز اور سماجی سرگرمیوں کا اہتمام کرتی ہے۔ یہ طلبہ کو مباحثے اور عوامی تقریر کی تربیت دیتی ہے اور آزادیٔ اظہار کو فروغ دیتی ہے۔

Related Posts