بابرا عظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی کون ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک میڈیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ ایک بار پھر خبروں میں ہے، آئیے جانتے ہیں بابر اعظم کے خلاف مقدمہ کرنے والی لڑکی کون ہے؟

یہ مقدمہ 2020 میں پہلی بار اس وقت میڈیا میں زیر بحث آیا جب لاہور میں حامیزہ مختار نامی لڑکی نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ وہ بابر اعظم کے پڑوس میں رہتی رہی ہیں، دونوں ایک ہی سکول میں پڑھتے رہے ہیں، بابر اعظم نے مجھے محبت میں دھوکا دیا۔

حامیزہ نے بابر اعظم پر جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ بابر نے 2010 میں شادی کا وعدہ کیا لیکن جب بھی نکاح کا مطالبہ کرتی تو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، دونوں فیملیز شادی کے لیے تیار نہیں تھیں، بالآخر  بابر اعظم نے انکار کر دیا۔

حامیزہ نے الزام لگایا کہ میں نے اپنے بیوٹی سیلون کی کمائی کے کروڑوں روپے بابراعظم پر خرچ کردیے، میری شکایت پر اس معاملے کی پولیس میں شنوائی ہوئی نہ پی سی بی نے کوئی ایکشن لیا۔

بدھ 27 نومبر کو لاہورہائیکورٹ نے بابراعظم کی ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کیخلاف درخواست پرسماعت بغیر کارروائی بارہ دسمبرتک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ خاتون نے کرکٹربابراعظم پرہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ بھی سنایا تھا۔ دوسری جانب پی سی بی نے خاتون کے الزامات کو بابراعظم کا ذاتی مسئلہ قرار دے رکھا ہے۔

Related Posts