تالا صفوان کون ہیں اور انھیں سعودی عرب میں کیوں گرفتار کیا گیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تالا صفوان کون ہیں اور انھیں سعودی عرب میں کیوں گرفتار کیا گیا؟
تالا صفوان کون ہیں اور انھیں سعودی عرب میں کیوں گرفتار کیا گیا؟

مصر کی مشہور و معروف ٹک ٹاکر تالا صفوان کو سعودی عرب میں مبینہ جنسی نوعیت کی گفتگو پر مبنی ویڈیو کونٹینٹ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی پولیس نے گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ انھیں اس لئے گرفتار کیا کیونکہ جو ویڈیو کلپ ٹک ٹاکر کی جانب سے پوسٹ کیا گیا تھا اُس میں ہم جنس پرستی کے حوالے سے پیغام تھا۔

تالا صفوان کون ہیں؟

تالا صفوان ایک مشہور ٹک ٹاکر ہیں، جو کہ دلچسپ ویڈیو کونٹینٹ کی وجہ سے عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں، اُن کے یوٹیوب پر فالوورز کی تعداد پچاسی ہزار کے قریب ہے جبکہ  ٹِک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً پچاس لاکھ فالوورز ہیں۔

تالا صفوان اپنی منفرد شخصیت اور چھوٹ بالوں کی وجہ سے عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 2002 میں سعودی شہر جدہ میں پیدا ہوئی تھیں جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتی تھیں۔

ویڈیو کونٹینٹ کس قسم کا ہوتا ہے؟

تالا صفوان جس قسم کی ویڈیوز بناتی ہیں، اُن میں وہ زیادہ تر ٹی وی شوز کے علاوہ اپنے چاہنے والوں کے بھیجے گئے سوالات کے جواب بھی دیتی ہیں۔ جس میں رومانوی تعلقات اور شرمندہ کرنے والے واقعات پر بحث شامل ہے۔

ٹک ٹاکر اپنی ویڈیوز میں پرینکس یا مذاق اڑانے کے مختلف طریقے اپناتی ہیں جبکہ ان کی ویڈیوز میں الگ الگ چیلنجز بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ 

کونسی ویڈیو گرفتاری کی وجہ بنی؟

حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ایک سعوی خاتون سے بات کر رہی تھیں جنھیں وہ بطور دوست اپنے گھر مدعو کرتی ہیں۔ اس دوران ان کے بعض جملوں کو ’سیکشوئل‘ یعنی جنسی نوعیت کا سمجھا گیا ہے۔

ٹک ٹاکر کیخلاف مہم

تالا صفوان کی جانب سے جب یہ ویڈیو پیش کی گئی اُس کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کیخلاف ایک مہم چلائی گئی، جس میں ایک ہیش ٹیگ بھی شامل تھا جس کا ترجمہ ’تالا نے سماج کو ناراض کیا‘ ہے۔

ٹک ٹاکر کا ردعمل

ٹک ٹاکر تالا صفوان نے کہا کہ اُن کی بات کا غلط مطلب لیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ میرے جملوں میں کوئی بھی ایسی بات نہیں تھی جو کہ غیر اخلاقی ہو۔

تالا صفوان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کلپ کو مکمل ریکارڈ کی گئی ویڈیو کے سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا ہے تاکہ ایک سکینڈل بنایا جاسکے۔

ٹک ٹاکر کی گرفتاری

سوشل میڈیا پر جب ٹک ٹاکر کیخلاف مہم چلائی گئی اُس کے بعد ریاض میں پولیس نے اعلان کیا کہ انھوں نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے کہ جنہوں نے ایک ویڈیو نشریات کے دوران ایک دوسری خاتون سے جنسی نوعیت کی گفتگو کی جس سے سماجی اخلاقیات پر منفی اثر مرتب ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پولیس نے تالا صفوان کا نام ظاہر نہیں کیا مگر اس پیغام میں وہ ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں ان کا اور ان کی دوست کا چہرا چھپایا گیا ہے۔

 

Related Posts