پاکستان کا نیا ‘مسٹری ہتھیار’ ابرار احمد کون ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ  میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے اسپن بولر ابرار احمد نے اپنی اسپننگ اسکلز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے سات وکٹیں حاصل کیں اور انگلش ٹیم کو اپنی پہلی اننگ میں بڑا اسکور نہیں کرنے دیا۔ 
ملتان ٹیسٹ کی اپنی فرسٹ اننگز میں انگلینڈ کے بلے باز پاکستانی بولرز کے خلاف  حسب معمول جارحانہ کھیل پیش کر رہے تھے لیکن ابرار احمد نے کسی کی نہ چلنے دی اور ایک کے ایک بعد ایک وکٹ ڈھیر کرتے چلے گئے۔
مسٹری کا سرپرائز 
ابرار احمد ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کیلئے پاکستان کا سرپرائز ہتھیار ثابت ہوئے، ابرار کو ’’مسٹری’‘ اسپنر کہا جاتا ہے، مسٹری ایسے گیند باز کو کہتے ہیں جسے بلے باز جج نہ کر سکیں کہ اب کی بار یہ کس قسم کی بال کرائے گا۔ انہوں نے نہ صرف انگلش بلے بازوں بلکہ متعدد کرکٹ شائقین کو بھی سرپرائز دیا۔
ابرار احمد ایک روایتی لیگ سپنر سے ہٹ کر مخلتف ورائٹی رکھتے ہیں، لیگ بریک اور گوگلی کے علاوہ انہیں کیرم بال کروانے کی بھی مہارت حاصل ہے۔
ابرار احمد کون ہیں؟
24 سالہ ابرار احمد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے چھوٹے سے قصبے شنکیاری سے ہے تاہم ان کے والدین کراچی میں مقیم ہیں، ابرار احمد کی پیدائش بھی کراچی میں ہی ہوئی۔ ان کے والد ٹرانسپورٹر ہیں۔
ابرار احمد قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر ہیں۔
قائداعظم ٹرافی کے حالیہ سیزن میں انہوں نے سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے 12 اننگز میں 43 وکٹیں حاصل کیں جس میں انہوں پانچ مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ 
پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت سے پہلے ابرار احمد کو ٹی ٹونٹی سپشلسٹ کے طور پر دیکھا جا رہا تھا اس لیے انہیں پاکستان سپر لیگ کے 2020 کے ایڈیشن میں بھی موقع دیا گیا۔
ابرار احمد نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تاہم وہ انجری خے باعث محض دو میچ ہی کھیل سکے۔ 
ابرار احمد کراچی میں راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی سے کلب کرکٹ کا آغاز کیا، کلب کرکٹ میں زیادہ تر کھلاڑی ماہانہ فیس دے کر کھیلتے ہیں تاہم ابتدا میں ہی کوچز نے ابرار احمد کی صلاحیتوں کو بھانپتے ہوئے ان کا ماہانہ وظیفہ مقرر کر لیا۔

Related Posts