اعظم خان کا انتقال، خیبر پختونخوا کے نئے نگران وزیر اعلیٰ کون ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اعظم خان کے انتقال کے بعد خیبر پختونخوا کے نئے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) سیّد ارشد حسین شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

قبل ازیں محمد اعظم خان نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے پر تعینات تھے جو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر مشہورومعروف شخصیات اور سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ نگران وزیر اعظم کی فلسطینی صدر کو یقین دہانی

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نئے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ سے حلف لیا۔ جسٹس ارشد حسین خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی وکالت کے پیشے سے شروع کی۔

ماضی میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر فائز رہنے والے جسٹس (ر) ارشد حسین 2019 میں ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس بھی نامزد ہوئے اور 2022 تک اس عہدے پر فرائضِ منصبی انجام دیتے رہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) سیّد ارشد حسین کے خاندان کے زیادہ تر لوگ بشمول بھائی اور بہنیں پولیس اور سول انتظامیہ میں اعلیٰ عہدوں پر ملک کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ نگران وزیر اعلیٰ کے والد بھی سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے تھے۔

 

Related Posts