مہوش حیات کے ”فیورٹ“ کپتان کون؟ حقیقت سے پردہ ہٹ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات کے ”فیورٹ“ کپتان کون؟ حقیقت سے پردہ ہٹ گیا
مہوش حیات کے ”فیورٹ“ کپتان کون؟ حقیقت سے پردہ ہٹ گیا

کراچی:پاکستانی شوبز شخصیات کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ پی ایس ایل ہو یا دیگر انٹرنیشنل میچز پاکستان کے شوبز ستارے ہمیشہ ٹیم اور کھلاڑیوں کو بھرپور اور بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انضمام الحق ان کے”فیورٹ“ کپتان تھے۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں موجود ”وال آف فیم“ کی تصویر شیئر کی۔ جس میں پاکستان کے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کی تصویریں ہیں۔

مہوش حیات نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں کی تصاویر دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوتا ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ انضمام الحق میرے پسندیدہ کپتان تھے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام کے آخر میں اپنے چاہنے والوں سے پوچھا کہ ان کا پسندیدہ کپتان کون ہے۔ جس پر لوگوں کی جانب سے مختلف رائے آئیں، واضح رہے کہ مہوش حیات کرکٹ میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں۔ حالیہ پاکستان سپر لیگ کے کئی میچز انہوں نے اسٹیڈیم میں جا کر دیکھے تھے۔

Related Posts