بلاک آؤٹ لسٹ 2024 میں عالیہ بھٹ سمیت دیگر بڑے بڑے فنکار شامل ہیں، لسٹ تخلیق کرنے کا مقصد ایسے فنکاروں کو سوشل میڈیا پر بلاک کرنا ہے جو اسرائیل غزہ جنگ پر آواز بلند نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر اسرائیل کا ساتھ دینا تو ظلم ہے ہی، غزہ پر بات نہ کرنا بھی مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو دبانے کے مترادف ہے جس پر ایکشن لیا جارہا ہے تاکہ ایسے فنکاروں پر دباؤ ڈالا جاسکے۔
ٹک ٹاک سے شروع ہونے والی یہ فہرست لوگوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایسے فنکاروں، گلوکاروں اور اداکاروں کو سوشل میڈیا پر نہ صرف اَن فالو کریں بلکہ بلاک کردیں جو اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے سماجی مسائل، خصوصاً غزہ جنگ بندی کے حق میں بات نہیں کرتے۔
لسٹ میں بہت سے نام شامل ہیں جن میں کم کرداشیان، ٹیلر سوئفٹ اور عالیہ بھٹ سمیت دیگر نام شامل ہیں جن کی جانب سے غزہ جنگ پر خاموش رہنے کو ترجیح دی جارہی ہے۔ آئیے فہرست میں شامل دیگر فنکاروں کے ناموں پر بھی ایک نظر ڈالتے ہیں:
ٹیلر سوئفٹ
عالیہ بھٹ
کرسٹیانو رونالڈو
ہیری اسٹائلز
بلی ایلش
زینڈایا
بیونس
محمد صلاح
اوپرا
کم کرداشیان
کیٹیلن جنیفر
کینڈل جینر
ٹمودھی چلامے
بیڈ بنی
ٹائیگر ووڈز
ملالا یوسفزئی
ایریانا گرانڈی
لیونل میسی
ڈریک