ایک بہادر نوجوان ابتسام نے جمعرات کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرستان میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے کنٹینر پر مسلح شخص نے اس وقت فائرنگ کردی جب عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما کنٹینر پر موجود تھے۔ حملے میں عمران خان سمیت سات افراد زخمی ہوئے اور بعد میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
واقعے کی فوٹیجز کے مطابق جیسے ہی اس شخص نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر سیدھی فائرنگ کی، ابتسام نے فوری طور پر اپنا مسلح شخص کو قابو کیا اور اسے دوسری طرف دھکیل دیا جس کے باعث قاتلانہ حملہ ناکام ہوگیا۔
واقعے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکن ابتسام کا کہنا تھا کہ حملہ آور جب فائرنگ شروع کرنے ہی والا تھا کہ اس کا بازو پکڑ کر دوسری طرف دھکیل دیا۔
ابتسام نے کہا کہ اس نے حملہ آور کو اس وقت دیکھا تھا جب وہ پستول لوڈ کر رہا تھا۔ گولی چلانے کے بعد ابتسام نے نہ صرف اس کے قاتلانہ حملے کو ناکام بنایا بلکہ اسے بھاگنے نہیں دیا۔
ابتسام کے مطابق حملہ آور نے سابق وزیر اعظم کو نشانہ بناتے ہوئے ایک گولی چلائی لیکن پھر اس نے فوراً اس کا ہاتھ پکڑ کر نیچے دھکیل دیا۔
انہوں نے کہا کہ خودکار ہتھیار رکھنے والے مشتبہ شخص نے فائرنگ کی اور ایک گولی دوسرے شخص کو لگی لیکن جھڑپ کے دوران اس نے ہتھیار چھوڑ دیا اور بھاگنے کی کوشش کی۔ تاہم، بعد میں اس نے مارچ کے دیگر شرکاء کی مدد سے مشتبہ شخص کا پیچھا کیا اور اسے پکڑ لیا۔
مزید پڑھیں:عمران خان پر آنچ نہیں آنے دیں گے،حملہ آور کو پکڑنے والا ابتسام پُر عزم
ابتسام کے مطابق عمران خان اور حملہ آور کے درمیان صرف 10 فٹ کا فاصلہ تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔