معروف وکیل ایمان مزاری کے شریکِ حیات عبدالہادی کون ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف وکیل ایمان مزاری کے شریکِ حیات عبدالہادی کون ہیں؟
معروف وکیل ایمان مزاری کے شریکِ حیات عبدالہادی کون ہیں؟

معروف وکیل ایمان مزاری نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر اپنے شریکِ حیات عبدالہادی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس کے متعلق قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے عبدالہادی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کردیا۔

عبدالہادی کون؟

معروف وکیل عبدالہادی انسانی حقوق کے وکیل، استاد اور فیئر ٹرائل ڈیفینڈرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں جبکہ فیئر ٹرائل ڈیفینڈرز ”انصاف سب کیلئے“ کے اصول پر کاربند نظر آتے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر عبدالہادی کا اکاؤنٹ زیادہ فعال نہیں، جن کا 3 سال قبل ارسال کیے گئے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ ہمیں من حیث القوم تشدد کو مسترد کرنا ہوگا۔ 

ایمان مزاری کے متعلق

سابق وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری انسانی حقوق کی وکیل اور حقوقِ نسواں کی محافظ کے طور پر سرگرمِ عمل رہی ہیں اور متعدد مرتبہ میڈیا کی زینت بنیں۔

مختلف مذہبی و قبائلی معاشروں کیلئے آواز اٹھانے والی ایمان مزاری نے ہمیشہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور عوام سے حکومتی اداروں کی بد سلوکی کے خلاف آواز بلند کی۔ 

Related Posts