شاہ رخ خان کی فلم جوان میں ’موت کا سوداگر‘ کون ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کا ولن منظر عام پر آگیا۔

شاہ رخ خان کی پروڈکشن ریڈ چلی کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ کے شائقین کا انتظار ختم ہوا، فلم کے ولن کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔

فلم جوان میں ولن کا کردار ساؤتھ اسٹار وجے سیتھوپتی نبھارہے ہیں، چند گھنٹوں قبل ریڈ چلی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فلم کا ایک اور پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔

مذکورہ نئے پوسٹر پر فلم کے ولن یعنی وجے سیتھوپتی کو سیاہ جیکٹ اور چشموں میں دیکھا جاسکتا ہے جنہیں ’موت کا سوداگر‘ کہا جارہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ریڈ چلی نے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ تیار ہیں یا نہیں، تباہی مچانے کے لئے آرہا ہے‘۔

خیال رہے کہ فلم جوان 7 ستمبر کو دنیا بھر میں 3 زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی، جس کا شائقین فلم بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related Posts