کسی میں ہمت نہیں عمران خان کو نا اہل کرے، فواد چودھری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مہم میں زیادہ تر وہ صحافی متحرک ہیں جن کی ہمدردیاں ساری عمر حامد کرزئی اور اشرف غنی کے ساتھ رہی ہیں، پی ٹی ایم کے حامیوں کو بھی بڑی تکلیف ہے، بلوچ علیحدگی پسندوں کو بھی عمران خان سے بڑی تکلیف ہے اور ان کے ساتھ جے یو آئی (ف) بھی مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب لوگ مل کر عمران خان کو نااہل کروانے کی مہم چلانا چاہ رہے ہیں، کس مائی کے لال میں ہمت ہے کہ عمران خان کو نااہل کرے، عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست کیا ہے، یہ ‘ایک بمقابلہ تمام’ والی صورتحال ہے، ایک جانب عمران خان ہے اور مقابلے میں یہ سارے جوکر اکٹھے ہوگئے ہیں، تو کیا آپ پاکستان میں ون پارٹی سسٹم لانا چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:

شہدا کا تمسخر اڑانے والوں کا احتساب ضروری ہے، وزیر اعظم

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر پاکستان میں جمہوریت ہے تو عمران خان سے مقابلہ کرنا پڑے گا، آپ الیکشن صرف اس لیے نہیں کروا رہے ہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ اگر آج انتخابات ہوئے تو عمران خان دو تہائی اکثریت سے جیت جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آخری مرحلے کی تیاری کرلی ہے، 13 اگست کو تاریخی جلسہ ہوگا جس میں ہم اپنا آئندہ لائحہ عمل دے دیں گے، ہم انہیں انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں کل سے دیکھ رہا ہوں کہ کچھ لوگ شہیدوں پر سیاست کر رہے ہیں، اس ملک میں فوج پر سب سے گھٹیا اور رکیک حملے خواجہ آصف نے کیے ہیں جو پاکستان کے وزیر دفاع بن کر بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جہلم اور پوٹھوہار کے لوگوں سے زیادہ شہیدوں کو دکھ کسی کو نہیں ہوسکتا، اس لیے اس طرح کی گھٹیا باتیں نہ کی جائیں، سیاسی فیصلوں کی وجہ سے کچھ معاملہ ہوا ہے لیکن بہرحال وہ ٹھیک ہوجائے گا۔

سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ اس حکومت کے آخری دن ہیں، ہم بڑی تیزی سے عام انتخابات کی جانب جا رہے ہیں۔

Related Posts