سیما نے کس پر کالا جادو کروایا ؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will Seema Haider be able to stay with Sachin Meena as India asks Pakistani citizens to leave after Pahalgam attack
(فوٹو؛ فائل)

بھارتی پولیس نے سیما حیدر کے گھر میں داخل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس شخص نے دعویٰ کیا کہ اس نے اس پر “کالا جادو” کیا ہے۔ ملزم کی شناخت گجرات کے سریندر نگر کے رہنے والے تیجس کے طور پر کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق تیجس “ذہنی طور پر پریشان” لگ رہا تھا اور اس نے شام 7 بجے کے قریب سیما کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ربوپورہ کوتوالی کے انچارج سوجیت اپدھیائے نے کہا، “وہ گجرات کا رہنے والا ہے اور گجرات سے نئی دہلی جانے والی ٹرین کے ایک جنرل کوچ میں سوار ہوا۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے وہ بس کے ذریعے گاؤں پہنچا۔ اس کے موبائل فون پر سیما کے اسکرین شاٹس بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد تیجس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

زیر حراست ملزم  نے پولیس کو بتایا کہ سیما نے اس پر کالا جادو کیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

32 سالہ سیما جس کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد سے ہے، اپنے بچوں کو لے کر مئی 2023 میں کراچی سے نیپال کے راستے بھارت جانے کے لیے گھر سے نکلی۔ وہ جولائی میں اس وقت سرخیوں میں آگئی جب ہندوستانی حکام نے اسے گریٹر نوئیڈا کے علاقے میں 27 سالہ سچن مینا کے ساتھ رہتے ہوئے پایا۔

اب وہ سچن سے شادی کرنے کا دعویٰ کرتی ہے اور اس کی ایک بیٹی بھی ہے۔ سیما کے اپنے پاکستانی شوہر غلام حیدر سے چار بچے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے تمام پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے اور انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دینے کے بعد سیما ایک بار پھر میڈیا میں زیر بحث آئیں۔

اطلاعات تھیں کہ سیما کو بھی ہندوستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے تاہم وہ اب بھی ہندوستان میں ہی ہیں۔

Related Posts