جنیوا: عالمی ادارۂ صحت نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر ممالک کورونا سے متاثرہ غریب ممالک کو 1 کروڑ ویکسینز کا عطیہ دیں۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز اور معمر افراد کیلئے فوری طور پر ایک کروڑ ویکسینز کی ضرورت ہے۔ امیر ممالک یہ ویکسینز عطیہ کے طور پر دیں۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اب تک 61 ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کی جاچکی ہے۔ ویکسینز خریدنے کی استطاعت نہ رکھنے والے ممالک دیگر ممالک کی جانب سے امداد کا انتطار کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کو اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ 67 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ 67لاکھ 364افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 27 لاکھ 79ہزار 741 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ 67 لاکھ افراد متاثر، 27 لاکھ 79 ہزار ہلاک