کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک غیر ضروری، عالمی ادارۂ صحت کی بچوں کیلئے ہدایات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک غیر ضروری، عالمی ادارۂ صحت کی بچوں کیلئے ہدایات
کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک غیر ضروری، عالمی ادارۂ صحت کی بچوں کیلئے ہدایات

جنیوا: اقوامِ متحدہ کے ادارے عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے بچوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں  جن میں ماسک پہننا غیر ضروری قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارۂ صحت نے بچوں  کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہنانے کی کوئی ضرورت نہیں، تاہم 6 سے 11 سال تک کے بچے ضرور ماسک پہنیں جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام بچوں کو بڑوں کی طرح تمام ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

بچوں کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے عالمی ادارۂ صحت نے کہا کہ سماجی فاصلے کا اہتمام ضروری ہے۔ بچے آپس میں کم از کم 1 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔ بچوں کو ساتھ کھیلنے کی اجازت محدود تعداد میں ہونی چاہئے۔ بڑوں کو چاہئے کہ بار بار ہاتھ دھونے کیلئے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور اس کی سہولیات بھی مہیا کی جائیں۔

وائرس کی روک تھام کیلئے عالمی ادارۂ صحت نے کہا کہ وہ بچے جو کینسر یا سسٹک فائبروسس جیسی بیماری کا سامنا کر رہے ہوں، انہیں کورونا سے بچنے کیلئے میڈیکل ماسکس پہنائے جائیں۔ ایسے بچوں کے بارے میں  جو نشوونما کے حوالےسے ماسکس پہننے سے مشکلات کا شکار ہوتے ہوں،  والدین یا ڈاکٹرز فیصلہ کریں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 89 لاکھ افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس سے متاثرہ 9 لاکھ  24 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 89 لاکھ 40 ہزار 223افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ24ہزار569) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 2 کروڑ 89 لاکھ افراد متاثرہو گئے

Related Posts