وائٹ ہاؤس: ٹرمپ نے مسلمانوں کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا، دیکھئے ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرمپ نے رمضان کی اہمیت پر روشنی ڈالی، فوٹو ٹائمز آف انڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں مسلم کمیونیٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے افطار ڈنر سے مختصر سا خطاب بھی کیا جس میں انھوں نے کہا کہ میرے مسلمان دوستوں کو رمضان المبارک۔ افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رمضان کی بڑی افادیت اور اہمیت ہے اور اس کی گہری تعلیمات کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ روحانی بالیدگی اور عبادت کا موسم ہے۔

امریکی صدر نے صدارتی الیکشن میں حمایت کرنے پر مسلم ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کیے گیے وعدے پورے کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی سفارتی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ابراہیمی معاہدوں کو ایک سنگ میل قرار دیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں اور ان معاہدں سے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہوئے جو خطے میں امن کا باعث بنیں گے۔

امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے بھی شرکت کی۔

Related Posts