کونسی ویڈیوز اب ٹک ٹاک پر پوسٹ نہیں کی جاسکتیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کونسی ویڈیوز اب ٹک ٹاک پر پوسٹ نہیں کی جاسکتیں؟
کونسی ویڈیوز اب ٹک ٹاک پر پوسٹ نہیں کی جاسکتیں؟

سوشل میڈیا کی مشہور و معروف ایپ ٹک ٹاک نے اپنے قوانین میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، ٹک ٹاک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کا انکار کرنے والے مواد پر مبنی تمام ویڈیوز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ٹک ٹاک نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے گمراہ کن مواد کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تمام مواد کو سرچ کرنے پر اقوام متحدہ کی شراکت داری سے مستند تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

ایک بلاگ پوسٹ میں ٹک ٹاک نے بتایا کہ اس پالیسی کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ا فواہوں پر مبنی مواد کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔ہمارا ماننا ہے کہ اپنے پلیٹ فارم پر موسمیاتی مباحث کے لیے ہمیں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:کتنے فیصد پاکستانی اسمارٹ فون کے بغیر ایک دن بھی نہیں گزار سکتے؟

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس سے قبل آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کے حوالے سے نئی پالیسیوں کا نفاذ کیا تھا۔

Related Posts