کراچی میں کل سے 16 جولائی تک کون کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

roads closed in karachi from today to 16 july

کراچی: ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے کل سے 16 جولائی تک سڑکوں کی بندش سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

کراچی میں بوہرہ برادری کا اجتماع 7 سے 16 جولائی 2024 تک شیڈول ہے۔ بوہرہ برادری کے اجتماعات طاہری مسجد صدر میں 7 سے 16 جولائی تک ہوں گے۔

ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین روڈ اور میر کرم علی ٹالپر کو روڈ ٹریفک کے لیے روک دیا جائے گا اور شرکاء کے لیے پارکنگ کی جگہیں سینٹ پال اسکول اور سینٹ پیٹرک چرچ ہوں گے جبکہ شرکاء سٹی صدر سینٹر اور آرمی پبلک اسکول کے قریب پارکنگ کر سکیں گے۔

حسن اسکوائر سے آنے والی ٹریفک کو پیپلز سیکریٹریٹ سے صدر جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور ٹریفک کو پیپلز سیکریٹریٹ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

تبت سینٹر سے آنے والی ٹریفک کو کیپری سینما سے صدر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک صرف ایم اے جناح روڈ پر چلائی جائے گی۔

ریگل چوک سے آنے والی ٹریفک کو پریڈی چوک سے صدر دواخانہ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو پریڈی چوک سے بائیں ایم اے جناح روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

سرور شہید چوک، ایٹریم مال سے آنے والی ٹریفک کو لکی اسٹار، طاہری مسجد صدر کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ٹریفک کو ریجنٹ پلازہ شارع فیصل کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

صدر میں ٹریفک کو شاہراہ عراق پیراڈائز سگنل سے داؤد پوتہ سگنل کی طرف موڑ دیا جائے گا اور ٹریفک کو مرشد بازار سے ایم اے جناح روڈ کی طرف پریڈی چوک سے بائیں طرف موڑ دیا جائے گا۔

ایف ٹی سی، اقبال شہید روڈ، لکی اسٹار سے طاہری مسجد صدر تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو کوریجنٹ پلازہ شارع فیصل، سرور شہید روڈ ایٹریم مال کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کوریڈور 3، کیپری سگنل، کنٹونمنٹ چوک اور صدر دواخانہ پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

Related Posts