خاندانی ناموں سے متعلق عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات کی دلچسپ تحقیق سامنے آ گئی، جس کے مطابق پاکستان میں سب سے عام خاندانی نام ’احمد‘ ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا بھر میں عام خاندانی ناموں سے متعلق ایک فہرست مرتب کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ عام خاندانی نام ’احمد‘ ہے۔
The most common last name:
🇦🇷 Argentina → Gonzalez
🇦🇺 Australia → Smith
🇧🇩 Bangladesh → Akter
🇧🇷 Brazil → Da Silva
🇨🇦 Canada → Smith
🇨🇳 China → Wang
🇪🇬 Egypt → Mohamed
🇪🇹 Ethiopia → Tesfaye
🇫🇷 France → Martin
🇩🇪 Germany → Muller
🇮🇳 India → Kumar
🇮🇩 Indonesia → Sari…— World of Statistics (@stats_feed) June 15, 2023
ورلڈ آف اسٹیٹیسٹیکس کی تیار کردہ فہرست کے مطابق بنگلہ دیش میں اختر، ترکیہ میں یلماز، متحدہ عرب امارات میں علی اور سعودی عرب میں خان نام عام ہے۔
اس کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک کی بات کی جائے تو عُمان میں البلوشی، اردن میں اللّٰہ، انڈونیشیا میں ساری، نائیجیریا میں موسیٰ، فلسطین میں اود جبکہ مصر اور عراق میں محمد نام عام ہے۔
تاہم غیر مسلم ممالک میں سب سے عام خاندانی نام اسمتھ ہے جو آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور امریکا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔