بھارت کی ویب سیریز کے لیے 2024 انقلابی سال ثابت ہوا جہاں اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے دلکش کہانیاں اور شان دار مواد پیش کرکے ناظرین کے دل جیت لیے۔
ویب سیریز میں سرفہرست ایمیزون پرائم ویڈیو کی “مرزاپور سیزن 3” رہی جو سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بنی، اس سیریز کو 30.8 ملین ناظرین نے دیکھا۔
دوسرے نمبر پر 28.2 ملین ناظرین کے ساتھ “پنچایت سیزن 3” رہی، جس نے سادہ اور دل کو چھونے والی کہانیوں کی مقبولیت کو ثابت کردیا۔
نیٹ فلکس اور پرائم ویڈیو نے اس سال کے بہترین شوز کی فہرست پر اپنی بالادستی قائم رکھی اور مختلف موضوعات پر مبنی سیریز پیش کیں۔
نئی ویب سیریز “انڈین پولیس فورس” اور “کال می بے” نے بھی زبردست کامیابی حاصل کی، مذکورہ سریز نے بالترتیب 19.5 ملین اور 13.6 ملین ناظرین کو اپنی جانب راغب کیا۔
یہ کامیابیاں بھارت کے بڑھتے ہوئے او ٹی ٹی مارکیٹ کی عکاسی کرتی ہیں جہاں متنوع کہانیوں کو پسند کیا جا رہا ہے۔
بھارت کی2024 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹاپ 10 ویب سیریز:۔
- مرزاپور سیزن 3 پرائم ویڈیو 30.8 ملین
- پنچایت سیزن 3 پرائم ویڈیو 28.2 ملین
- ہیرامنڈی نیٹ فلکس 21.5 ملین
- انڈین پولیس فورس پرائم ویڈیو 19.5 ملین
- تھکرا کے میرا پیار ڈزنی+ ہاٹ اسٹار 16.0 ملین
- سیٹاڈل: ہنی بنی پرائم ویڈیو 15.9 ملین
- کوٹا فیکٹری سیزن 3 نیٹ فلکس 15.8 ملین
- تازہ خبر سیزن 2 ڈزنی+ ہاٹ اسٹار 15.3 ملین
- دی لیجنڈ آف ہنومان سیزن 5 ڈزنی+ ہاٹ اسٹار 15.2 ملین
- مِس میچڈ سیزن 3 نیٹ فلکس 14.7 ملین