رام مندر کی افتتاحی تقریب میں کن بھارتی کرکٹرز نے شرکت کی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے سپر اسٹارز کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، انیل کمبلے، رویندر جڈیجا اور متھالی راج رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ایودھیا پہنچے جبکہ ویرات کوہلی، ہرمن پریت کور اور روی چندرن اشون سمیت دیگر کھلاڑی بھی مدعو تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر، انیل کمبلے اور رویندر جڈیجا نے ایودھیا پہنچ کر میڈیا سے گفتگو میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں شرکت ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

موجودہ بھارتی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ایک ایک کرکے ایودھیا پہنچے۔ ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

بھارت کی بیڈ منٹن اسٹار شٹلر سائنا نہوال بھی ایودھیا پہنچیں جبکہ دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

خیال رہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیا گیا رام مندر کا افتتاح پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے انتہا پسند وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، ہندو پیشواؤں اور مہمانوں کی موجودگی میں کیا گیا۔

Related Posts