رواں برس 2023 کے دوران فلم انڈسٹری کی بہتر کارکردگی کیلئے حالات سازگار نہیں رہے، تاہم آئندہ برس میڈم ویب سے لیکر ڈیڈ پول 3 تک ہالی ووڈ کی بہترین فلمز سامنے آنے والی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ فلم انڈسٹری نے آئندہ برس 2024 کیلئے کچھ فلمیں ریلیز کرنے کا پہلے ہی اعلان کررکھا ہے جبکہ مزید فلمز کا اعلان رواں برس کے آخری دنوں میں یا پھر نئے سال کے دوران کیے جانے کی توقع ہے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQyNTksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDI1OSAtINqG2KfbgdiqINmB2KrYrSDYudmE24wg2K7Yp9mGINqp2Kcg2KfZhNuM2qnYtNmGINmF24zauiDYrdi124Eg2YTbjNmG25Ig2qnYpyDZgduM2LXZhNuBIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NDI2MCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9DaGFoYXQtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItqG2KfbgdiqINmB2KrYrSDYudmE24wg2K7Yp9mGINqp2Kcg2KfZhNuM2qnYtNmGINmF24zauiDYrdi124Eg2YTbjNmG25Ig2qnYpyDZgduM2LXZhNuBIiwic3VtbWFyeSI6Itin2b7ZhtuMINin2YbZiNqp2r7bjCDar9mE2Yjaqdin2LHbjCDYs9uSINiz2YjYtNmEINmF24zaiNuM2Kcg2b7YsSDZhdi024HZiNixINuB2YjZhtuSINmI2KfZhNuSINqG2KfbgdiqINmB2KrYrSDYudmE24wg2K7Yp9mGINmG25Ig2KjavtuMINin2YTbjNqp2LTZhiDZhNqR2YbbkiDaqdinINmB24zYtdmE24Eg2qnYsdmE24zYp9uUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
میڈم ویب
اسپائیڈر مین سیریز ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سلسلوں میں سے ایک ہے جس کی نئی فلم میڈم ویب اداکارہ ڈکوٹا جانسن مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔میڈم ویب آئندہ برس 14فروری کو ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کی جائے گی۔
ڈُون پارٹ 2
معروف ہدایت کار ڈینس نے سائنس فکشن سلسلے کی پہلی فلم 2021 میں ریلیز کی جسے سینما کی دنیا میں ایک بہترین ماسٹر پیس قرار دیا گیا جس کی اگلی فلم 15 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
اے کوایٹ پلیس: ڈے وَن

کیا ”اے کوایٹ پلیس“ سلسلے کی دوسری فلم ریلیز کی جائے گی؟ ایملی بلنٹ اور جان کراسنسکی کی خوفناک طرز کی اس فلم کا دوسرا پارٹ 8 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔
ڈیڈ پول 3
ریلیز سے قبل ہی ڈیڈ پول 3 کے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروعہوچکی ہیں جس کی ہدایتکاری کے فرائض شان لیوی اور ریان رینلڈز سمیت دیگر سرانجام دیں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ڈیڈ پول 3 آئندہ برس 26جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
جوکر۔فولئیڈو
جوکئن فونکس کی جانب سے جوکر کی شاندار کامیابی کے بعد جوکر فولئیڈو جسے جوکر 2 کا نام بھی دیا جاسکتا ہے، آئندہ برس 4اکتوبر کے روز سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔