کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے بتا یا ہے کہ ان کا اور ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ پروین بابی اور شاہی خاندان سے کیا رشتہ ہے۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل پروین بابی کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ کی 70اور 80کی دہائی کی مشہور اور ہر دلعزیز اداکارہ پروین بابی جو اپنی اداکاری اور گلیمر انداز کے حوالے سے جانی پہچانی جاتی تھیں، ثروت گیلانی کی رشتے سے خالہ لگتی تھیں۔
مزید پڑھیں:ملالہ یوسفزئی پریانکا کے ہوٹل پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 20سال سے یہ بات میں نے راز رکھی ہے کہ ان کے اجداد کا تعلق بابی شاہی خاندان سے ہے، کیونکہ میں شیخی نہیں مارنا چاہتی تھی، مجھے لگتا ہے کہ جن لوگوں کا تعلق اصل شاہی خاندان سے ہوتا ہے وہ دکھاوا نہیں کرتے۔