فیصل قریشی نے کس مشہور پاکستانی ڈرامے کی پیشکش ٹھکرائی تھی؟ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایک مشہور پاکستانی ڈرامے کی پیشکش ٹھکرائی تھی۔

گزشتہ دنوں فیصل قریشی نے فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے، میزبان فہد مصطفیٰ نے اُن سے سوال کیا کہ کیا ایسا کوئی اسکرپٹ ہے جس کی پیشکش آپ نے ٹھکرادی ہو اور وہ ڈرامہ بعد میں بہت مشہور ہوگیا ہو؟

جواب میں اداکار نے کہا کہ مجھے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے اس میں کام کرنے سے منع کردیا تھا اور یہ ڈرامہ بعد میں پاکستان اور بھارت میں بہت مشہور ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس پر مارچ میں پیش کیے جانے والے کورین ڈراموں کی فہرست

فیصل قریشی نے کہا ہے مجھے ایسا لگتا ہے میں نے اس ڈرامے میں کام نہ کرکے بہت اچھا کیا کیونکہ اس میں ماہرہ اور فواد کی جوڑی بہت کمال تھی اور ہوسکتا ہے کہ اگر میں اس ڈرامے میں کام کرتا تو یہ اتنا کامیاب نہ ہوتا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ہمسفر کی کہانی میری ذات زرہ بے نشان سے کافی ملتی جلتی لگی تھی اور یہ بھی پیشکش کو ٹھکرانے کی ایک وجہ تھی۔

علاوہ ازیں پروگرام کے دوران فہد مصطفیٰ نے اُن سے سوال کیا کہ ‘وہ کونسے پاکستانی اداکار ہیں جوکہ بہترین رقص کرتے ہیں، جس کے آپشن میں انہوں نے گوہر رشید، عثمان خالد بٹ اور محسن عباس حیدر کا نام دیا؟ جواب میں فیصل قریشی نے کہا کہ میں اِن تمام ناموں سے لاعلم ہوں اسی لئے کوئی رائے نہیں دے سکتا۔

Related Posts