پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے ہفتے کی صبح شادی کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا۔
ذرائع کے مطابق شعیب ملک نے حال ہی میں کراچی میں ہونے والی مختصر تقریب میں رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کی۔ تاہم سابق کپتان کی گھر والوں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی کیونکہ ان کے اہل خانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔
شعیب ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ ثناء جاوید کو شادی کے موقع پر انگوری اور ہلکے گلابی امتزاج کے لباس اور ہلکے میک اپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ ثناء جاوید نے شادی کی اس یادگار تقریب میں پاکستانی معروف ڈیزائنر حسین ریحار کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔
شعیب ملک اپنی دوسری شادی پر سفید رنگ کی شیروانی اور میچنگ شال میں نظر آئے۔