بجٹ میں کونسی گاڑی کتنی مہنگی کر دی گئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاکستان آبزرور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی حکومت نے ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی در آمد پر دی جانے والی رعایت ختم کردی ہے، اس کے علاوہ دیگر چھوٹی بڑی تمام گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس کی چلی آنے والی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2013 میں ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی پر دی جانے والی رعایت ختم کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کے مطابق مقامی طور پر ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری شروع ہوچکی ہے جس کے باعث مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لئے رعایت واپس لی جا رہی ہے۔

فنانس بل کے مطابق 850 سی سی تک کی گاڑی پر 25 ہزار روپے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 850 سے 1000 سی سی گاڑیوں پر 40 ہزار روپے، 1000 سی سی 1300 سی سی تک پر 67 ہزار 500 روپے، 1300 سے 1800 سی سی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویزدی گئی ہے۔

Related Posts