کے پی کے میں سیلاب نے کس کاروباری شعبے کو تباہ کیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ماہی پروری کا شعبہ تباہ ہوگیا۔

محکمہ ماہی پروری کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق صوبے میں حالیہ سیلاب کے باعث چترال، دیر بالا، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں شعبہ ماہی گیری کو نقصان پہنچا، مجموعی طور پر فشریز کو ایک ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

بیٹی نے سر عام ماں کو پھانسی دے دی

رپورٹ کے مطابق چترال میں مچھلیوں کے فارم تباہ ہونے سے 2 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، سوات میں فارم تباہ ہونے سے ایک ارب 35 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، سوات میں 250 سے زائد مچھلیوں کے نجی فارم تباہ ہوئے۔ شانگلہ میں ایک سرکاری فارم سمیت 9 نجی فارم تباہ ہوئے۔

کوہستان میں ہیچری نرسری یونٹ سمیت 8 نجی فارم، مانسہرہ میں ایک سرکاری ہیچری سمیت 25 نجی فارم اور دیر بالا میں سرکاری ہیچری سمیت 20 نجی فارم مکمل تباہ ہوئے۔

Related Posts