یوٹیوب پر مقبول 5 پاکستانی ڈرامے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، ڈرامے صرف پاکستان میں ہی دیکھے نہیں جاتے بلکہ دیگر ممالک میں بھی انھیں بڑے شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

خاص طور پر جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے تیرے بن نے تو مقبولیت کے تمام تر ریکارڈ توڑ دیے، ڈرامے کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

اس ڈرامے کے علاوہ دیگر کئی پاکستانی ڈرامے بھی مقبول ہورہے ہیں، آئیے دیکھیں کہ رواں ہفتے یوٹیوب پر کونسے پاکستانی ڈرامے زیادہ دیکھے گئے:

1) تیرے بن

گزشتہ ہفتے یوٹیوب پر جس پاکستانی ڈرامے کو سب سے زیادہ دیکھا گیا وہ ڈرامہ سیریل تیرے بن ہے، 24 گھنٹوں میں ڈرامے کو 16 ملین ویوز ملے۔

اس کی کہانی میرب اور مرتسم کے گرد گھومتی ہے، جو شادی سے پہلے ایک دوسرے نفرت کرتے ہیں لیکن شادی کے بعد اُن کی یہ نفرت محبت میں بدل جاتی ہے۔

2) جھوم

Pakistani Drama 'Jhoom' Cast, Story, OST, Release Date | Pakistani Journal

جیو انٹرٹینمنٹ کا ہی ڈرامہ جھوم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، یوٹیوب پر ڈرامہ سیریل جھوم کو 11 ملین ویوز ملے۔ ڈرامے کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کو ایک ایسی لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے جو اس سے عمر میں بڑی ہوتی ہے۔

3) احرامِ جنون

Ehraam e Junoon Drama Cast, Release Date, Timing, & Teaser, Geo TV

احرام جنون 8 ملین ویوز کے ساتھ تیسرا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ بن گیا۔ ڈرامے کی کہانی ایک امیر لڑکی شانزے اور غریب لڑکے شانی پر مرکوز ہے۔

4) مجھے پیار ہوا تھا

Mujhe Pyar Hua Tha (TV Series 2022– ) - IMDb

رواں ہفتے ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا کو 6.3 ملین ویوز ملے۔ڈرامے کی کہانی ماہیر، سعد اور اریب کے گرد گھومتی ہے۔

5) تیرے عشق کے نام

Tere Ishq Ke Naam Drama OST Lyrics in Urdu | Showbiz Hut

ڈرامہ سیریل تیرے عشق کے نام نے 4 ملین ویوز حاصل کیے۔ کہانی رتبہ، خورشید، التمش اور ازکا کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے۔ رتبہ کو ایک بگڑی ہوئی لڑکی دکھایا گیا ہے جو کہ التمش کی محبت میں مبتلا ہوجاتی ہے۔

Related Posts