پنجاب حکومت نے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام اسکولز 10 جنوری سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسکولز کے اوقات کار صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوں گے، سردی کی شدت سے بچنے کے لیے والدین بچوں کو گرم کپڑے اور جیکٹ استعمال کروائیں۔