اسحاق ڈار سینیٹر رہیں گے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسحاق ڈار سینیٹر رہیں گے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسحاق ڈار سینیٹر رہیں گے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں ن لیگی رہنما اسحاق ڈارکی سینیٹ نشست خالی قراردینے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ کمیشن میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے بتایا کہ اسحاق ڈار کا ایک کیس کل بھی مقرر ہے، جس کا جواب دیتے ہوئے وکیل اسحاق ڈار نے بتایا کہ کل والا کیس مختلف ہے۔

ممبر بلوچستان نے بتایا کہ 60 دن میں حلف نہ لینے پر نشست خالی قرار دینے کا آرڈیننس آیا تھا۔

اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے دلائل دیے کہ بطور کامیاب امیدوار 9 مارچ کو اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، 29 مارچ 2018 کو اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل ہوا، اسحاق ڈار پر آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن معطل تھا تو حلف کیسے لیتے؟ سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر نوٹیفکیشن بحال ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں 12 ربیع الاول کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا اکرم اللہ نے کہا کہ سوال یہی ہےکہ اسحاق ڈارنااہل ہوچکے یا نہیں؟جس کا جواب دیتے ہوئے وکیل سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہلی آرڈیننس کے ذریعے لائے گئے قانون سے نہیں ہوسکتی ہے اور آرڈیننس کی مدت ویسے ہی پوری ہوچکی ہے، تاہم الیکشن کمیشن سینیٹ نشست خالی قرار دینے کا نوٹس واپس لے۔

اسحاق ڈار کے وکیل نے بتایا کہ کوئی رکن 5 سال بھی حلف نہ اٹھائے تو نااہل نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 2 ماہ میں حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی شق نکال دی گئی ہے ۔

اس موقع پر ممبر خیبرپختونخوا نے سوال کیا کہ ترمیم سے پہلے اگر اسحاق ڈار نااہل تھے تواب اہل کیسے ہوگئے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے وکیل سلمان بٹ نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کا جاری آرڈیننس ہی غیرآئینی تھا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے سینیٹ رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار کل بروز منگل 5 سال بعد وطن واپس آرہے ہیں، اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔

 

Related Posts