بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اور ان کے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کی شادی کا ریسیپشن ممبئی کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ ”بستیاں“ میں رکھا گیا ہے، جہاں آج معروف بالی ووڈ ستارے مہمان ہوں گے۔
آج رات ”بستیاں“ میں سوناکشی اور ظہیر کے ریسیپشن کا فلم انڈسٹری کو بے چینی سے انتظار ہے۔ ریسیپشن میں دوسروں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے سب سے کنفرمڈ کنوارے یعنی سلمان خان بھی پدھاریں گے۔
یاد رہے کہ سلمان خان ہی نے سوناکشی سنہا اور ان کے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کو بالی وڈ میں لانچ کیا تھا۔
سوناکشی نے اپنی شادی کے ریسیپشن میں بالی وڈ کی بیشتر اعلیٰ شخصیات کو مدعو کیا ہے۔ کئی دن سے اس شادی کی خبریں مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا میں ہاٹ کیک کی طرح چل رہی ہیں۔
ہزاروں مداح بھی اس ریسٹورنٹ کے ارد گرد گھوم رہے ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ اداکاروں اور اداکاراؤں کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔