پاکستان کے بیشتر سیاستدان عید الفطر اپنے آبائی علاقوں میں گھر وں پر جبکہ کچھ بیرون ملک عید الفطر منائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کراچی اور وزیر اعظم شہباز شریف لاہور میں عید منائیں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان بھی عید لاہور میں منائیں گے میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز عید جدہ میں گزاریں گی۔
سابق صدر آصف زرداری نواب شاہ میں عید منانے جارہے ہیں اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو لاڑکانہ میں عید منائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ فیصل آباد، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف عید گوجرخان میں منائیں گے، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی گجرات اور چوہدری مونس الٰہی لندن میں عید منائیں گے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں عید منائیں گے، فواد چوہدری جہلم، منظور وٹو اوکاڑہ اور مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی، سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بھی لاہور میں عید منائیں گے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور، سردار لطیف کھوسہ بھی عید کے دن لاہور میں گزاریں گے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل عدالتی فیصلے کے باوجود قانون بن گیا
میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، بھی عید پر لاہور میں ہوں گی۔ شیخ رشید اور نگراں صوبائی وزیر جمال ناصر عید راولپنڈی میں منائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیریں مزاری اور رضا ربانی عید کراچی میں منائیں گے۔