پاکستانی شائقین شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ کہاں دیکھ سکتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شائقین شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ کہاں دیکھ سکتے ہیں؟

معروف اداکار شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ منظرِ عام پر آچکی ہے جو بھارت کے تمام تر سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔ مداحوں کے مابین سب سے پہلے فلم دیکھنے کی ریس کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کو شائقین تک پہنچانے کیلئے جیو اسٹوڈیوز، ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور راج کمار ہیرانی فلمز نے اشتراک کیا ہے جو کل سے دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM5ODIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4Mzk4MiAtINin2K/Yp9qp2KfYsduBINqp24zZhdix2YjZhiDaiNim24zYsiDZhtuSINi02KfYr9uMINi02K/bgSDYrNmI2pHZiNq6INm+2LEg2YTYqCDaqdi02KfYptuMINqp2LHYr9uMIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4Mzk4MywiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9DYW1lcm9uLURpYXotMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itin2K/Yp9qp2KfYsduBINqp24zZhdix2YjZhiDaiNim24zYsiDZhtuSINi02KfYr9uMINi02K/bgSDYrNmI2pHZiNq6INm+2LEg2YTYqCDaqdi02KfYptuMINqp2LHYr9uMIiwic3VtbWFyeSI6Itin2K/Yp9qp2KfYsduBINqp24zZhdix2YjZhiDaiNim24zYsiDZhtuSINit2KfZhCDbgduMINmF24zauiDYp9iy2K/ZiNin2KzbjCDYstmG2K/ar9uMINio2LPYsSDaqdix2YbbkiDaqduM2YTYptuSINin24zaqSDYs9in2KraviDYsduB2YbbkiDZiNin2YTbkiDYtNin2K/bjCDYtNiv24Eg2KzZiNqR2YjauiDZvtixINmE2Kgg2qnYtNin2KbbjCDaqduMINuB25LblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

ڈنکی کی کہانی

راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جو ڈنکی فلائٹ کے تصور پر بنائی گئی جس کے تحت کچھ لوگ برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوجاتے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک گاؤں للتو سے تعلق رکھتی ہے۔

فلم میں شاہ رخ خان ہارڈی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس کے دوست سکھی (وکی کوشل) اور منو (تاپسی پنو) اپنے ملک چھوڑ جانے کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کیلئے انگلش کوچنگ کی کلاسز میں داخلہ لے لیتے ہیں۔

تاہم ہارڈی اور اس کے دوست قانونی راستے سے بیرونِ ملک جانے میں ناکام ہوجاتے ہیں اور آخر کار غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کیلئے پیدل جانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ فلم میں 25 سال کے فرق سے شاہ رخ خان اپنی کہانی خود بیان کرتے نظر آتے ہیں۔

مالی معاملات

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ راج کمار ہیرانی نے ڈنکی جیسی فلم 85کروڑ کے بجٹ میں تخلیق کی اور ایک محتاط اندازے کے مطابق پرنٹ اور پبلسٹی کے اخراجات شامل کر لیے جائیں تو فلم کا بجٹ 120 کروڑ کے لگ بھگ ہوجاتا ہے۔

کاسٹ

شاہ رخ خان فلم میں ہارڈی کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ تاپسی پنو منو رندھاوا، وکی کوشل سکھی، بومن ایرانی گیتو گولاٹی، وکرم کوچلر بطور بگو لکھن پال، انیل گروور بطور بلی ککڑ، جیوتی سبھاش بطور بگو کی دادی اور ارن بلکی بطور منو کے والد اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

او ٹی ٹی ریلیز

ڈیجیٹل رائٹس کی بات کی جائے تو ”ڈنکی“ کے رائٹس نیٹ فلکس یا ایمازون پرائم کی بجائے جیو سینما کو دے دئیے گئے ہیں جس کیلئے 155کروڑ کی خطیر رقم وصول کر لی گئی۔ 

Related Posts